4- سوالنامہ۔ حسد، جلن، بدگمانی

✅ کل اسکور: 30
آپ اِن بیانات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟

سوالات 0/10
آپ اِن بیانات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟
0 = پتا نہیں
1 = تھوڑا متفق
2 = متفق
3 = بہت متفق

1. میں بہت جلدی حسد اور جلن کے جذبات کا شکار ہوجاتا/جاتی ہوں؟

2. اگر میں کسی کے پاس کوئی اچھی چیز دیکھتا/دیکھتی ہوں تو مجھے حسد کے جذبات پر قابو پانا مشکل لگتا ہے۔

3. حسد کی وجہ سے میرے ذاتی تعلقات پر منفی اثر پڑا ہے۔

4. لوگوں کی کامیابیوں میں کیڑے نکالنے میں مجھے مزہ آتا ہے۔

5. اگر میرے عزیز، رشتے دار یا دوست کوئی نئی یا مہنگی چیز خریدیں تو مجھے بھی خریدنا پڑتی ہے۔

6. اگر میرے سامنے کسی اور کی تعریف ہو تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔

7. میں دوسروں کی تعریف کرنا پسند نہیں کرتا/کرتی۔

8. مجھے ایسے لوگ پسند نہیں جو مجھ سے بہتر ہوں۔

9. مجھے اپنے آس پاس کے لوگوں کی کامیابی پر غصہ آجاتا ہے اور دعا کرتا/کرتی ہوں کہ کاش اس سے یہ کامیابی چھن جائے۔

10. میں اکثر اپنے پارٹنر کو فون پر بات کرتے دیکھ کر بدگمانی کا شکار ہوجاتا/جاتی ہوں۔

✅ کل اسکور: /

تمام سوالات مکمل کریں پھر نتیجہ دیکھیں۔